رسائی کے لنکس

ماسکو میں حساس مقام کے قریب بم دھماکہ


بدھ کے روز روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک سرکاری خفیہ ایجنسی کے تربیتی مرکز کے قریب واقع بس سٹاپ پردھماکہ ہوا۔

روس کی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے کہاہے کہ دھماکے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ آیا دھماکے کا ہدف تربیتی مرکز تھا۔

پولیس کا کہناہے کہ بارودی مواد میں دھماکہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے چار بجے ہوا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے نے مقامی میڈیا کے حوالے سے کہاہے کہ بم میں نٹ اور بولٹس بھرگئے تھے۔

کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

XS
SM
MD
LG