رسائی کے لنکس

ماسکو میں دو خواتین خودکش بمباروں کے حملے میں کم ازکم 38 ہلاک، 60 زخمی


ماسکو میں دو خواتین خودکش بمباروں کے حملے میں کم ازکم 38 ہلاک، 60 زخمی
ماسکو میں دو خواتین خودکش بمباروں کے حملے میں کم ازکم 38 ہلاک، 60 زخمی

روسی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ماسکو میں پیر کی صبح زیرزمین ریلوے سسٹم میں ہونے والے بم دھماکے دو خواتین خودکش حملہ آوروں کی کارروائی ہے جس میں کم ازکم 38 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکا لوبیانکا سٹیشن میں ہواجو روس کے فیڈرل سکیورٹی سروس کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب واقع ہے۔ تقریباً 14افراد ٹرین میں جب کہ کئی پلیٹ فارم پر ہلاک ہوئے۔ دوسرا دھماکا آدھے گھنٹے کے وقفے سے پارک کُل تُوری سٹیشن پر ہوا۔

ابھی تک کسی نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ان کا شبہ روس کے شمالی علاقے میں کریملن گروپوں کی طرف سے بڑھتی ہوئی اسلامی عسکریت پسندوں پر ظاہر کیا جارہا ہے۔

بتایا جا تا ہے کہ یہ گذشتہ چھ سالوں کے دوران روسی دارالحکومت میں ہونے والا بدترین حملہ ہے۔ اس سے پہلے فروری 2004ء میں ایک میٹرو ٹرین میں خودکش حملے میں 35سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG