رسائی کے لنکس

logo-print

روس میں مبینہ چینی جاسوس زیر حراست


روس میں مبینہ چینی جاسوس زیر حراست

روس میں سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ انھوں نے ایک چینی مترجم کو مبینہ طور پر حساس روسی میزائل ٹیکنالوجی تک رسائی کی کوشش کرتے ہوئے حراست میں لے رکھا ہے۔

فیڈرل سکیورٹی سروسز نے بدھ کے روز کہا کہ یہ گرفتاری گزشتہ سال اکتوبر میں عمل میں آئی تھی لیکن انھوں نے اس بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی کہ اسے ظاہر کرنے میں اتنا وقت کیوں لگا۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے کہ جب روس کے وزیراعظم ولادیمر پوٹن دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں آئندہ ہفتے چین کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں۔

روسی حکام کاکہنا ہے کہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ چینی شخص نے سرکاری وفود کے مترجم کا روپ دھار کر روسی شہریوں سے ماسکو کے ایس۔300 میزائل سسٹم سے متعلق دستاویزات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر اس معلومات کے لیے رقم کی پیشکش بھی کی۔

حکام کے بقول استغاثہ نے یہ مقدمہ ماسکو کی عدالت کو بھجوا دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG