رسائی کے لنکس

کرائمیا کے کالج میں فائرنگ سے 19 طالب علم ہلاک

روس کے علاقے کرائمیا کے شہر کرچ میں ایک کالج میں اندھا دھند فائرنگ میں 19 طالب علم ہلاک ہوئے، ان کی یاد میں ایک خاتون موم بتیاں روشن کر رہی ہے۔ 17 اکتوبر 2018
روس کے علاقے کرائمیا کے شہر کرچ میں ایک کالج میں اندھا دھند فائرنگ میں 19 طالب علم ہلاک ہوئے، ان کی یاد میں ایک خاتون موم بتیاں روشن کر رہی ہے۔ 17 اکتوبر 2018

کرچ نامی شہر میں ایک اٹھارہ سالہ طالب علم ولادی لوف روسلیکوف مسلح ہو کر  بدھ کی سہ پہر کالج پہنچا اور فائرنگ شروع کر دی۔

روس کے علاقے کرائمیا کے بلیک سی میں ایک کالج میں ایک طالب علم کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 19 طالب علم ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

قانون نافذ کرنے والے روسی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ طالب علم نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

کرچ نامی شہر میں ایک اٹھارہ سالہ طالب علم ولادی لوف روسلیکوف مسلح ہو کر بدھ کی سہ پہر کالج پہنچا اور فائرنگ شروع کر دی۔

تفتیش کاروں نے بتایا ہے کہ بعد ازاں اس کی نعش کالج کے احاطے سے مل گئی ،جس پر گولیوں کے زخم تھے۔ اس نے خودکشی کر لی تھی۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس فائرنگ کی وجہ کیا تھی۔ اس طرح کے واقعات اس سے قبل امریکہ کے کئی تعلیمی اداروں میں پیش آ چکے ہیں۔

روس نے سن 2014 میں یوکرین سے اس کا علاقہ کرائمیا چھین لیا تھا۔ جس پر فوری طور پر بین الاقوامی رد عمل آیا تھا اور مغرب نے روس کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگا دی تھیں۔ تاہم اس کے بعد سے اس جزیرہ نما کسی بڑے مظاہرے کی اطلاع نہیں ملی۔

بدھ کے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے زیادہ تر ٹین ایجر طالب علم تھے۔

فائرنگ سے کالج میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طالب علموں نے جان بچانے کے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی۔ متاثرین نے بتایا کہ فائرنگ ایک دھماکے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ اس کے بعد بھی کئی دھماکے سنے گئے۔

XS
SM
MD
LG