رسائی کے لنکس

داغستان میں دھماکوں میں 13 ہلاک


بارودی مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی پولیس اہلکار ایک چوکی کے قریب پہنچے تو اس میں دھماکا ہوگیا

روس میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ ریاست داغستان ،روس کے شمالی حصے، دو دھماکوں میں ہلاک کم از کم 13 ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا ماخاچوکالا کے علاقے میں ہوا، بارودی مواد ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی پولیس اہلکار ایک چوکی کے قریب پہنچے تو اس میں دھماکا ہوگیا۔

جیسے ہی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تو دوسرا دھماکا ہوا۔ دونوں دھماکوں سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

داغستان میں اسلامی انتہا پسند اس سے قبل بھی پولیس کے اہلکاروں پر ایسے ہی مہلک حملے کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG