رسائی کے لنکس

logo-print

روس: پرندوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے 'ایوین فلو' کا کیس رپورٹ


بھارت میں فروری بیس کو لی گئی ایک تصویر میں کیرالا ریاست میں کارکن ان بطخوں کے خاتمے کا کام کر رہے ہیں جن میں H5N8 ایویئن فلو کی قسم پائی گئی۔

روسی سائنس دانوں نے ملک میں پرندوں کو لاحق ہونے والی بیماری 'برڈ فلو' کی ایک قسم H5N8​ (ایوین) کے انسانوں میں منتقلی کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ روس نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ 'ویکٹر لیبارٹری' میں کام کرنے والے سائنس دانوں نے اس کیس کو اس وقت دریافت کیا جب انہوں نے ایک پولٹری فارم میں کام کرنے والے سات ورکرز سے حاصل کیے گئے نمونوں کی جانچ پڑتال کی جن میں اس وائرس کی علامات تھیں۔

اس پولٹری فارم پر گزشتہ دسمبر میں پرندوں میں فلو کی پھیلنے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں۔

ان کارکنوں میں صحت کے کوئی سنگین نتائج ظاہر نہیں ہوئے تھے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اُن میں یہ وائرس پولٹری فارم کے ذریعے ہی منتقل ہوا ہے۔

ایوین فلو وائرس کی کئی اقسام ہیں جن میں H5N8 پرندوں کے لیے مہلک ہے تاہم اگر یہ انسانوں میں منتقل ہو جائے تو کرونا کی طرح تیزی سے دوسرے انسانوں میں منتقل نہیں ہوتا۔

اس سال فلو ویکسین لینا زیادہ ضروری کیوں ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:04 0:00

اس سے قبل اس قسم کے وائرس کی انسانوں میں منتقلی کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی تھی۔

دریں اثنا عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روس نے ادارے کو اس وائرس سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

ادارے کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ روسی حکام سے مزید معلومات اکٹھی کر رہا ہے تاکہ اس کے صحتِ عامہ پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG