رسائی کے لنکس

تعزیرات اور تیل کی گِرتی قیمتیں، روس کو اربوں ڈالر کا نقصان


روبل کی گرتی ہوئی قدر
روبل کی گرتی ہوئی قدر

’ریا نووستی نیوز ایجنسی‘ کا کہنا ہے کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے نتیجے میں، گذشتہ تین ماہ کے دوران، امریکی ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قدر میں تقریباً 23 فی صد تک کی کمی آچکی ہے

روس کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مغرب کی طرف سے عائد کردہ تعزیرات اور تیل کے نرخوں میں کمی کے باعث، روس کو 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوگا۔

انتون سلونیف نے پیر کے روز ماسکو میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث اُسے ہر سال 40 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوگا۔

یوکرین کے تنازع کے معاملے پر روس کے کردار کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، امریکہ اور مغربی ملکوں نے روس کے خلاف کئی مرحلوٕں پر محیط تعزیرات عائد کیں۔


روس مشرقی یوکرین میں جاری جنگ و جدل میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتا ہے، جہاں جنگ بندی کے سمجھوتے کے باوجود روس کی حامی افواج یوکرین کی حکومت کی فوجوں کے خلاف واقع ہونے والی جھڑپوں میں اپنے کردار کو مسترد کرتا ہے۔

سلونیف نے یہ بھی کہا ہے کہ روس کو سالانہ100 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا، کیونکہ تیل کی قیمتیں 30 فی صد گر چکی ہیں۔

’ریا نووستی نیوز ایجنسی‘ کا کہنا ہے کہ تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے نتیجے میں، گذشتہ تین ماہ کے دوران، امریکی ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قدر میں تقریباً 23 فی صد تک کی کمی آچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG