رسائی کے لنکس

شام: داعش کے اہداف نشانہ، روس نے چار کروز میزائل داغے


روسی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ میزائل ایک فرگیٹ اور ایک سب میرین سے داغے گئے جو پلمیرا کے شہر کے قریب گرے، جن کے نتیجے میں داعش کے شدت پسندوں کے فی الواقع دارالحکومت رقہ میں گروپ کے نصب کردہ بھاری ہتھیار اور اسلحہ تباہ ہوگیا

روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اُس کی افواج نے بحیرہٴ روم سے شام میں داعش کے اہداف پر چار کروز میزائل فائر کیے ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ میزائل ایک فرگیٹ اور ایک سب میرین سے داغے گئے جو پلمیرا کے شہر کے قریب گرے، جن کے نتیجے میں داعش کے شدت پسندوں کے فی الواقع دارالحکومت رقہ میں گروپ کے نصب کردہ بھاری ہتھیار اور اسلحہ تباہ ہوگیا۔

روس نے کہا ہےکہ میزائل فائر کیے جانے سے قبل، اُس کی جانب سے امریکہ، ترکی اور اسرائیل کو اِس کی اطلاع دی گئی تھی۔ روس نے نشانہ بنائی گئی اہداف کی نشاندہی نہیں کی۔

گذشتہ برس کے دوران پلمیرا کے علاقے میں شدید لڑائی ہوتی رہی ہے، جس کے نتیجے میں کئی بار شہر کا کنٹرول داعش اور شامی حکومت کے ہاتھوں میں آتا جاتا رہا ہے۔

اس وقت شہر کا کنٹرول شامی افواج کے پاس ہے، جبکہ جھڑپیں جاری ہیں۔

سنہ 2015 کے اواخر میں شامی صدر بشار الاسد کی حمایت میں روسی افواج شام میں داخل ہوئیں اور امریکہ اور دیگر ملکوں نے روس اس بات پر تنقید کی ہے کہ وہ اپنی فضائی کارروائیوں میں اپنی زیادہ توجہ داعش کے اہداف پر نہیں دے رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG