رسائی کے لنکس

روس: صدر پوٹن کی مخالفت پر قانون ساز کی رکنیت ختم

گناڈی گڈکوف
گناڈی گڈکوف

گناڈی گڈکوف نے، جنہیں جمعے کے روز 150 ووٹوں کے مقابلے میں 291 ووٹوں کی اکثریت سے پارلیمنٹ سے خارج کیا گیا ہے، کہاہے کہ ان کا ختم کیا جانا انصاف کی بجائے سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

روس کی پارلیمنٹ نے صدر ولادی میر پوٹن کے خلاف مظاہروں میں حصہ لینے والے قانون ساز کی رکنیت ختم کردی ہے۔

ان پر ایک پارلیمنٹ کے رکن ہونے کی حیثیت سے کاروبار چلانے پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

گناڈی گڈکوف نے، جنہیں جمعے کے روز 150 ووٹوں کے مقابلے میں 291 ووٹوں کی اکثریت سے پارلیمنٹ سے خارج کیا گیا ہے، کہاہے کہ ان کا ختم کیا جانا انصاف کی بجائے سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

رکنیت ختم کیے جانے بعد ان کا سیاسی استثنیٰ ختم ہوگیا ہے اور انہیں خود پر عائد کیے جانے والے الزامات پر مقدمات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

رکنیت ختم کرنے کے خلاف ووٹ دینے والے قانون سازوں کا کہناہے کہ اس عمل سے یہ خطرناک مثال قائم ہوگئی ہے کہ صدر کی مخالفت کرنے والے کو اپنی نشست سے ہاتھ دھونے پڑسکتے ہیں۔

گڈکوف کا پارلیمنٹ سے اخراج ایک ایسے وقت میں ہوا جب کہ ایک روز بعد ماسکو میں صدر پوٹن کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہونے والا ہے۔
XS
SM
MD
LG