رسائی کے لنکس

روس کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں


Britain Russia Deaths
Britain Russia Deaths

امریکہ میں قانون سازی ہو چکی ہے جس کا مقصد ایسے روسی حکام کو ہدف بنانا ہے جو مگ نسکائی کی حراست، اذیت یا ہلاکت میں ملوث رہے ہیں

روس کے حقوقِ انسانی سےمتعلق سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ روس کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی فہرست کا ایک مسودہ تیارکررہے ہیںٕ، جس سے ایک ہی ہفتہ قبل امریکہ ایسے افرادکے خلاف تعزیراتی قانون کی منظوری دے چکا ہے۔

سویت دور کی سابق باغی اور انسانی حقوق سے متعلق ماسکو ہلسنکی گروپ کی سربراہ، لیوندمیلا الیگزیوا نے ایک نئے گروپ کی تشکیل کا اعلان کیا ہے جِس کے بارے میں اُن کا کہنا ہے کہ اُن کے نام شائع کرنے سے پہلے گروپ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی چھان بین کرے گا اور غیر انسانی حرکات میں ملوث افراد پر نظر رکھے گا۔

الیگزیوا نے اِس امید کا اظہار کیا کہ اگر گروپ کی کاوش کارگر ثابت ہوئی، تو امریکی کانگریس گروپ کی طرف سے پیش کردہ ثبوت پر غور کرے گا اور اس پر عمل کرے گا۔

امریکی صدر براک اوباما نے گذشتہ ہفتے Magnitsky Actپر دستخط کرکے اُسے قانون کا درجہ دے دیا ہے، جِس کے تحت ایسے افراد جِن پر شبہ ہو کہ وہ روس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث رہے ہیں، اُنھیں امریکہ کا ویزا جاری نہیں ہوگا اور امریکہ میں اُن کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔

اِس قانون سازی کا نام سرگئی مگ نسکائی کے نام سے منسوب ہے، جو 37برس کے روسی وکیل ہیں، جو بدعنوانی کے خلاف کام کر چکے ہیں۔ وہ 2009ء میں جیل میں ہلاک ہوئے تھے، جس سے قبل اُنھوں نے، اُن کے الفاظ میں، ایسے حکام کے جتھوں کو بے نقاب کیا جِنھوں نے ٹیکس رقوم میں سے 25 کروڑ ڈالر کی چوری کی تھی۔

اس قانون سازی کا مقصد اُن روسی حکام کو ہدف بنانا ہے جو مگ نسکائی کی حراست، اذیت یا ہلاکت میں ملوث رہے ہیں۔

یہ اقدام روس کی برہمی کا باعث بنا ہے، اور اب وہ ایسی قانون سازی کرنا چاہتا ہے جِس کے تحت ایسے امریکیوں پر جرمانہ عائد کیا جائے جو بیرون ملک روسی شہریوں کےخلاف انسانی حقوق کی انحرافی میں ملوث پایا جائے گا۔ بلیک لسٹ کیے جانے والوں کا روس میں داخلہ بند ہوگا اور اُن کے اثاثے منجمد ہوں گے۔

پیر کے روز امریکی محکمہ ٴخارجہ کے ترجمان پیٹرک وینٹریل نےکہا کہ امریکہ روس کی طرف سے مساوی جوابی کارروائی کی اِس کوشش کو مسترد کرتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ امریکی قانون ساز روس سے مطالبہ کرتےآئے ہیں کہ مگ نسکائی کے سلسلے میں انصاف سے کام لیا جائے۔
XS
SM
MD
LG