رسائی کے لنکس

روس بھارت کومزیدMiG29 لڑاکا فروخت کرنے پر آمادہ


بھارتی عہدیداروں نے کہا ہے کہ روس بھارت کی بحریہ کو MiG 29 جنگی جہاز فروخت کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔ بھارت کی وزرات دفا ع کے ایک عہدیدار نے ایک روز قبل بتایا تھا کہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کے اس معاہدے کو رواں ہفتے روس کی دفاعی ٹیم کے دورہ بھارت کے دوران حتمی شکل دی جائے گی جس کے تحت 29 طیارے حاصل کیے جائیں گے۔

بھارتی عہدیدار نے بتایا کہ نئے معاہدے کے تحت دیے جانے والے طیارے اُن 16 MiG 29 طیاروں کے علاوہ ہوں گے جن کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان 2004ء میں معاہدہ طے پایا تھا۔

XS
SM
MD
LG