رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

12:54 27.2.2022

روسی فوج نے گیس پائپ لائن تباہ کر دی

اتوار کی صبح یوکرینی صدر کے دفتر نے رپورٹ کیا کہ خرکیف شہر میں روس کی فوج نے دھماکے سے گیس پائن اڑا دی۔

بیان کے مطابق روسی فوج کے حملے کے سبب ہونے والا دھماکہ ماحولیاتی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

صدارتی دفتر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں کی کھڑکیوں کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ لیں اور مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

19:58 26.2.2022

ترک صدر ایردوان کا یوکرینی صدر زیلنسکی سے رابطہ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ہفتے کو اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

ترک ڈائریکٹوریٹ آف کمیونی کیشن کی ایک ٹوئٹ کے مطابق صدر ایردوان نے روس کے حملے کے بعد تازہ ترین صورتِ حال پر صدر زیلنسکی کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ایک ٹوئٹ میں صدر زیلنسکی نے ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترک صدر اور وہاں کی عوام کی جانب سے حمایت پر شکر گزار ہیں۔

زیلنسکی نے دعویٰ کیا کہ ترکی اس مشکل وقت میں یوکرین کی فوجی اور انسانی امداد کر رہا ہے جسے وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔

19:46 26.2.2022

ایک لاکھ سے زائد یوکرینی شہریوں کی نقل مکانی

روس کے یوکرین پر حملوں میں شدت آ رہی ہے جب کہ جنگ کے باعث ہزاروں یوکرینی شہری یورپ کے دوسروں ملکوں کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق اب تک ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد یوکرینی شہری ملک چھوڑ کر پولینڈ، مالدووا اور دیگر ہمسایہ ممالک کا رُخ کر چکے ہیں۔

یوکرین کے مختلف شہروں کے بس اڈوں اور ٹرین اسٹیشنز میں شہریوں کا رش ہے اور شہری محفوظ مقامات کی جانب جانے کے لیے کوشاں ہیں۔

18:01 26.2.2022

روس کے حملوں سے کیف میں تباہی

یوکرین پر روس کے حملوں میں شدت آ گئی ہے۔ دارالحکومت کیف میں یوکرینی اور روسی افواج کے درمیان دوبدو لڑائی کی بھی اطلاعات ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور دروازوں، کھڑکیوں کے قریب آنے سے گریز کریں۔ کیف میں ہونے والی حالیہ شیلنگ سے عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ حملوں کے بعد کیف میں کیا مناظر ہیں دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG