رسائی کے لنکس

روس: نامعلوم قاتل نے جج کو گولی مار دی


روسی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ماسکو میں اہم فوجداری مقدمات کی سماعت کرنے والے ایک جج اپنے گھر میں بظاہر کرائے کے کسی قاتل کے ہاتھوں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

تفتیش کاروں کا کہناہے کہ ماسکو کے 47 سالہ جج ایڈورڈ چوواشوف کو پیر کی صبح ان کے گھر میں سیڑھیوں پر گولی ماری گئی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے. اس سلسلے میں کسی کے گرفتار ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

چواشوف نے پچھلے سال کے دوران کئی فوجداری مقدمات کی سماعت کی تھی جس میں گذشتہ ہفتے کی وہ سزا شامل تھی جس میں ایک کٹر قوم پرست گینگ کے تین ارکان کو نسلی بنیاد پر قتل کے سلسلے میں سنائی گئی تھی۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں مختلف انتہا پسند ویب سائٹس پر جج کے خلاف موت کی دھمکیاں سامنے آچکی تھیں۔

روس کے خبررساں ادارے اتارتاس کا کہنا ہے کہ جج پیر کے روز داخلی دہشت گردی کے الزامات کا سامنا کرنے والے ایک مدعاعلیہ کی سماعت کرنے والے تھے۔

XS
SM
MD
LG