رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ میں روسی سفیر، وٹالی چرکن انتقال کر گئے


فائل
فائل

نکی ہیلی نے اُنھیں سراہتے ہوئے، ’’ایک معقول ساتھی‘‘ قرار دیا۔ ایک بیان میں اُنھوں نے کہا کہ ’’ہم چیزوں کو ایک ہی طرح سے نہیں دیکھتے۔ لیکن، وہ ہمیشہ اپنے ملک کے مؤقف کی مہارت کے ساتھ وکالت کیا کرتے تھے‘‘

عالمی ادارے میں طویل عرصے سے فرائض انجام دینے والے روسی سفیر، وٹالی چرکن کا پیر کے روز نیو یارک میں انتقال ہوگیا، جس سے ایک ہی روز بعد وہ 65 برس کے ہونے والے تھے۔

ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے اُن کی موت کا اعلان کیا، جب کہ تفصیل نہیں بتائی گئی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر، پیٹر تھومسن نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ اُنھیں بتایا گیا ہے کہ چرکن کو ’’عارضہٴ قلب‘‘ کا حملہ ہوا، جب وہ روسی مشن میں موجود تھے، اور اُنھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ فوت ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ساتھی سفارت کاروں نے سماجی میڈیا پر تعزیتی پیغامات جاری کیے ہیں، جن میں اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات نئی امریکی سفیر، نکی ہیلی نے اُنھیں سراہتے ہوئے، ’’ایک معقول ساتھی‘‘ قرار دیا۔ ایک بیان میں اُنھوں نے کہا کہ ’’ہم چیزوں کو ایک ہی طرح سے نہیں دیکھتے۔ لیکن، وہ ہمیشہ اپنے ملک کے مؤقف کی مہارت کے ساتھ وکالت کیا کرتے تھے‘‘۔

XS
SM
MD
LG