رسائی کے لنکس

logo-print

روس میں حکام نے بتایا ہے کہ داغستان میں ہفتے کو پولیس نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے جب کہ کارروائی میں دو افسر بھی زخمی ہوئے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس چند روز قبل ایک افسر پر ہونے والے حملے کا سراغ لگانے کی کوشش میں مصروف تھی جب یہ فائرنگ شروع ہوئی۔

ایک عسکریت پسند فرار ہونے کی کوشش کے دوران مارا گیا جب کہ دوسرا لڑائی کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

XS
SM
MD
LG