رسائی کے لنکس

ماسکو : زیر زمین ٹرین حادثے میں 19 افراد ہلاک


حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں زیر زمین ٹرین کے ایک حادثہ میں 19 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے ادارے کے اہلکاروں کے مطابق بریک کے اچانک فیل ہو جانے کی وجہ سے ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔

تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور امدادی کارکنوں کے مطابق ریل گاڑی سے تقریباً 1100 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

روس کے سرکاری ٹی وی کے مطابق حادثے کا شکار ہونی والی زیر زمین ٹرین پر افراتفری کے مناظر تھے اور جب ٹرین کی بریک فیل ہوئی تو لوگ ایک دوسرے پر گر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حادثے کو ملک میں میٹرو ٹرین کی 80 سالہ تاریخ میں ہونے والےحادثوں میں سے سب سے زیادہ مہلک قرار دیا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG