رسائی کے لنکس

روس: طیارے کے حادثے میں چھ افراد ہلاک


روس: طیارے کے حادثے میں چھ افراد ہلاک
روس: طیارے کے حادثے میں چھ افراد ہلاک

روسی عہدے داروں نے کہاہے کہ ہفتے کے روز مغربی روسی علاقے میں ایک درمیانے سائز کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ۔جس سے طیارے میں سوار تمام چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں دوپائلٹ بھی شامل تھے جن کاتعلق برما سے تھا۔

ہنگامی صورت حال سے متعلق روسی وزارت نے کہا ہے کہ دوانجنوں کا جٹ مسافر طیارہ انتونوف این -148 بلغراد کے علاقے میں ایک تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کا مقام ماسکو سے تقریباً چھ سو کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

ماسکو میں برما کے سفارت خانے نے کہاہے کہ طیارے کے حادثے کے بارے میں اس کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔

روس کے خبررساں اداروں نے طیارہ ساز فیکٹری کے عہدے داروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کی نذر ہونے والا طیارہ برما کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG