رسائی کے لنکس

روس: ٹیلی ویژن اسٹیشن کے خلاف مظاہرہ، درجنوں گرفتار


P
P

این ٹی وی کے پروگرام ’ایک مظاہرے کا پوسٹ مارٹم‘میں الزام لگایا گیاتھا کہ مظاہرے میں شرکت کرنے والے کچھ افراد نے نقد رقم لی تھی۔

روس میں مظاہروں پر کنٹرول کرنے والی پویس نے ماسکو کے ایک ٹیلی ویژن چینل کے باہر درجنوں ایسے افراد کو گرفتار کر لیاجو ایک دستاویزی پروگرام نشر کیے جانے کے لیے احتجاج کے لیے جمع تھے۔ ڈاکومینٹری رپورٹ مبینہ طورپر حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے صدر ولادی میر پوٹن کے خلاف مظاہرے کے لیے لوگوں کو پیسے دیتے ہوئے دکھایا گیاتھا۔

اتوار کے روز شہر کے سب سے بڑے ٹیلی ویژن ٹاور کے نزدیک کم ازکم 500 افراد پیشگی منظوری لیے بغیر احتجاج کے لیے اکھٹے ہوئے۔بہت سے لوگوں نے ’ این ٹی وی چینل شرم کرو ‘ اور ’ روس پوٹن کے بغیر چاہیے‘ کے نعرے لگائے۔

گرفتار ہونے والوں میں سرگرم حکومت مخالف کارکن سرگئی عدالتوف بھی شامل تھے، جنہوں نے فلم رپورٹ تیار کرنے والے صحافیوں کو جھوٹا قرار دیا۔

این ٹی وی کے پروگرام ’ایک مظاہرے کا پوسٹ مارٹم‘میں الزام لگایا گیاتھا کہ مظاہرے میں شرکت کرنے والے کچھ افراد نے نقد رقم لی تھی۔

پروگرام میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ مظاہروں کو مغربی ممالک سے رقوم فراہم کی گئی تھیں۔

ایک زمانے میں این ٹی وی آزاد ٹیلی ویژن اسٹیشن کے طورپر کام کرتا تھا، لیکن 2000ء میں مسٹر پوٹن کے پہلی بار اقتدار میں آنے کے بعد اسے ریاستی کنٹرول میں لے لیا گیا۔

ٹیلی ویژن چینل نے اعلان کیا کہ وہ مذکورہ ڈاکومینٹری دوبارہ دکھارہاہے۔

XS
SM
MD
LG