رسائی کے لنکس

سگریٹ نوشی میں روس دنیا میں سر فہرست: روسی وزیر صحت


سگریٹ نوشی میں روس دنیا میں سر فہرست: روسی وزیر صحت
سگریٹ نوشی میں روس دنیا میں سر فہرست: روسی وزیر صحت

روسی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد دنیا بھر میں کسی بھی ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

ٹاٹیانا گولیکووا (Tatiana Golikova) نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ روس کی کل آبادی کے 40 فیصد افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں جس کے باعث ہر سال لگ بھگ چار لاکھ افراد موت کا شکار ہو تے ہیں۔

وزیرِ صحت نے حکومت کی جانب سے تمباکو پر عائد ٹیکس میں اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس میں سگریٹ کے ایک پیکٹ اور ڈبل روٹی کی قیمت تقریباً برابر ہے۔

روسی وزیر اعظم ولادمر پوٹن نے، جو سگریٹ نوشی کے سخت مخالف ہیں، گذشتہ ہفتے ایک منصوبے کی منظوری دی جس کا مقصد ملک میں سگریٹ نوشی کی شرح کم کرنا ہے۔ آئندہ دنوں میں حکومت سگریٹ کے اشتہارات کے علاوہ عوامی مقامات میں تمباکو نوشی پر پابندی اور سگریٹ پر ٹیکس میں بتدریج اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

XS
SM
MD
LG