رسائی کے لنکس

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے نئی روسی خلائی پروازیں


بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے نئی روسی خلائی پروازیں
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے نئی روسی خلائی پروازیں

روس نے خلاء میں موجود بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر جانے کے لیے اپنی انسان بردار خلائی پروازوں کے منصوبے کا اعلان کردیاہے۔ اس سے قبل انٹرنیشنل اسپیس سینٹرتک سامان لے جانے والے ایک سویوزراکٹ کے حادثے کے باعث یہ پروازیں منسوں کردی گئی تھیں۔ مال بردار سویوز پرکوئی انسان سوار نہیں تھا۔

منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں روس کے خلائی ادارے روسکوسموس نے کہاہے کہ خلائی اسٹیشن کے لیے آئندہ خلائی پروازیں 12 نومبر اور 20 دسمبر کو روانہ کی جائیں گی۔

سویوز کا حادثہ پچھلے ماہ پیش آیاتھا جس کے بعد روس نے فوری طوپر اپنی انسان بردار خلائی پروزیں حادثے کی تحقیقات تک منسوخ کردیں تھیں۔

روسکوسموس نے 30 اکتوبر کو ایک مال بردار پرواز بھی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کا اعلان کیاہے جس پر کوئی انسان سوار نہیں ہوگا۔ جب کہ اس سے قبل روس نے انسان بردار پروازوں سے پہلے دو مال بردار پروازیں بھیجنے کے ارادے کا اظہار کیاتھا۔

امریکی شٹل سروس کے خلائی مشن کے خاتمے کے بعد اب صرف روس کے پاس ہی خلائی مشن بھیجنے کی صلاحیت باقی رہ گئی ہے۔

روسکوسموس کا کہناہے کہ وہ مستقبل کی خلائی پروازوں کے لیے امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہے۔

توقع ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود چھ میں سے تین خلاباز اس جمعے کو زمین پر واپس آجائیں گے۔ ناسا نے نومبر کے آخر تک خلائی اسٹیشن پر رسدیں نہ پہنچائے جانے کی صورت میں وہاں باقی رہ جانے والے خلابازوں کو واپس سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔

XS
SM
MD
LG