رسائی کے لنکس

تین خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گئے


تین خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گئے
تین خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچ گئے

ایک امریکی اور دو روسی خلابازوں کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچانے کی غرض سے بھیجا جانے والا روسی راکٹ سویوز خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا ہے۔

خلائی راکٹ ٹی ایم اے-22 اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے درمیان کھڑکی بدھ کو کھولی گئی اور عملے کے نئے ارکان کو پہلے سے موجود خلابازوں نے خوش آمدید کہا۔

جولائی میں ناسا کا خلائی راکٹوں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد یہ زمین سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں خلابازوں کی پہلی آمد ہے۔

سویوز پیر کے روز قازقستان کے ایک مرکز سے پیر کے روز تین خلابازوں کو لے کر روانہ ہوئی تھی۔

خلابازوں کو تقریباً دو ماہ قبل روانہ ہونا تھا مگر اگست میں سویوز کے ایک کارگو راکٹ کے حادثے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث ان کی روانگی مؤخر کردی گئی تھی۔

اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ خلاباز موجود ہیں مگر ان کا ساتھ محض ایک ہفتے کا ہے ۔ خلائی اسٹیشن پر پہلے سے موجود خلاباز اپنے مشن کے اختتام پر 22 نومبر کو قازقستان کے زمینی مرکز کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔

عملے کے نئے ارکان کی زمین پر واپسی مارچ2012ء میں ہوگی۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے اگلی خلائی پرواز 21 دسمبر کوہوگی۔

XS
SM
MD
LG