رسائی کے لنکس

خلانوردوں کی واپسی میں تاخیر


خلانوردوں کی واپسی میں تاخیر
خلانوردوں کی واپسی میں تاخیر

روسی حکام نے کہا ہے کہ سویوز (Soyuz) نامی خلائی جہاز کے جمعہ کو وقت مقررہ پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ ہونے میں ناکامی کی وجہ سے تین خلا نوردوں کی زمین پر واپسی میں تاخیر ہو گئی ہے۔

سویوز میں سوار روس کے Alexander Skvortsov اور Mikhail Korniyeko اور امریکہ کی Tracy Caldwell کو پرواز سے قبل کیے جانے والے تجربات میں خلائی جہاز کے نظام میں نقائص کا سامنا ہواتھا۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال سنگین نوعیت کی نہیں ہے۔

روسی حکام کے مطابق بین الاقوامی خلائی اسٹیشن زمین کے گرد دوچکر لگائے گا اور اس دوران ماہرین سویوز میں نقائص دور کرنے کی کوشش کریں گے جس کے بعد خلائی جہاز کو اسٹیشن سے الگ کرنے کی ایک اور کوشش کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG