رسائی کے لنکس

داغستان: خودکش حملہ، 18 افراد زخمی


ایک خود کش حملہ آور خاتون نے داغستان کے دارالحکومت مکاچکالا کے وسطی چوک پر جسم سے بندھے بارودی مواد کو بھک سے اُڑا دیا۔ زخمیوں میں کم از کم دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے: پولیس ذرائع

ایک خود کش حملہ آور خاتون نے ہفتے کے روز روس کےجنوبی علاقے داغستان میں اپنے آپ کو بھک سے اُڑا دیا، جس واقع میں کم از کم 18افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے اور متعدد پولیس اہل کار شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے داغستان کے دارالحکومت مکاچکالا کے وسطی چوک پر اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد کو بھک سے اُڑا دیا۔ زخمیوں میں کم از کم دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پچیس برس کی اُس خاتون کی شناخت مدینہ علیوا کے نام سے کی گئی ہے، جو ایک بیواہ تھیں، جن کےدو ہلاک شدہ لواحقین مذہبی شدت پسند تھے۔

کہا جاتا ہے کہ انتہا پسندوں نے جنگجوؤں کی بیواؤں کو یہ درس دیا تھا کہ خودکش حملہ کرکے دراصل وہ اپنے اگلے جہان میں اپنے شوہروں سے جا ملیں گی۔

اِس طرح کی بم حملہ آوروں کو ’سیاہ پوش بیواہ‘ حملہ آور کے نام سے جانا جاتا ہے۔


اِسی ہفتے مکاچکالا میں ہونے والے دو دیگر بم حملوں میں چار افراد ہلاک ہوئے جب کہ کم از کم 40زخمی ہوئے۔
XS
SM
MD
LG