رسائی کے لنکس

روس کا شام کو جدید دفاعی نظام ایس 300 دینے کا اعلان


لوگ روس کے ایک فضائی مظاہرے میں فضائی دفاعی نظام ایس 300 کے ذریعے راکٹ فائر کرنے کا منظر دیکھ رہے ہیں۔ اگست 2017
لوگ روس کے ایک فضائی مظاہرے میں فضائی دفاعی نظام ایس 300 کے ذریعے راکٹ فائر کرنے کا منظر دیکھ رہے ہیں۔ اگست 2017

دمشق میں ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے جدید دفاعی نظام ایس 300 ملنے کے بعد اسرائیل کو شام پر حملہ کرنے سے پہلے سوچنا پڑے گا۔

شام کی جانب سے یہ وارننگ، روس کی طرف سے اسے جدید دفاعی نظام کی فوری فراہمی کے وعدے کے بعد سامنے آئی ہے۔

ایک ہفتہ قبل شام کے طیاروں نے اسرائیلی فضائی حملے کےخلاف جوابی کارروائی کے دوران ایک روسی طیارہ مار گرایا تھا۔

روس نے اپنے ون آئی 20 فوجی طیارہ گرائے جانے کے واقعہ پر کہا تھا کہ شام کا فضائی دفاعی نظام اسرائیل کے طیاروں کو نشانہ بنا رہا تھا جو روسی طیارے کے پیچھے چھپ گئے تھے۔

غلطی سے گرائے جانے والے اس طیارے پر سوار 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل مکداد نے منگل کے روز کہا تھا کہ شام کو ایس 300 دفاعی نظام بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جو مختلف بہانوں سے شام کے خلاف جارحیت کرتا رہتا ہے، اب اسے شام پر حملہ کرنے سے پہلے بہت کچھ سوچنا پڑے گا۔

پیر کے روز روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اعلان کیا تھا کہ شام کو دو ہفتوں کے اندر ایس 300 دفاعی نظام فراہم کر دیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG