رسائی کے لنکس

دہشت گردی، داعش کا تربیت یافتہ ٹولہ پکڑا گیا: روسی حکام


بتایا جاتا ہے کہ چھاپے میں مشتبہ افراد کا ایک گروہ بھی حراست میں لیا گیا، جس میں شامل کچھ ارکان نے شام میں دولت اسلامیہ کے ہاتھوں حملے کی تربیت لی تھی اور حربی نوعیت کی کارروائی کی غرض سے گذشتہ ماہ کے اواخر میں مشرق وسطیٰ سے یہاں پہنچے تھے

سکیورٹی امور سے وابستہ روس کے ایک اہم ادارے نے کہا ہے کہ روسی شہریوں کے ایک گروہ کی جانب سے ماسکو میں دہشت گرد حملے کی سازش کو ناکام بنایا گیا ہے، جِس کے لیے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اُس کی تربیت شام میں داعش کے شدت پسند گروپ نے کی تھی۔

فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے پیر کو بتایا کہ اُس نے روسی دارالحکومت میں واقع ایک اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا، جہاں بتایا جاتا ہے کہ چھ سے 11 افراد باری باری رہا کرتے تھے۔ اطلاعات ملی تھیں کہ یہ گروپ یہ ایک دہشت گرد حملے کی سازش تیار کر رہا ہے، جِس کا مقصد ماسکو کے عام نقل و حمل کے نظام کو ہدف بنانا ہے۔

ادارے نے بتایا ہے کہ چھاپے کے دوران مشتبہ افراد کا ایک گروہ بھی حراست میں لیا گیا، جن میں سے کچھ ارکان نے شام میں دولت اسلامیہ کے ہاتھوں حملے کی تربیت لی تھی اور اپنی حربی نوعیت کی کارروائی کی غرض سے گذشتہ ماہ کے اواخر میں مشرق وسطیٰ سے یہاں پہنچے تھے۔
سکیورٹی ادارے نے بتایا ہے کہ دیگر آلات کے علاوہ، پانچ کلوگرام تیزاب سے تیار کردہ آتشیں مواد اور ایک الیکٹرانک ڈٹونیٹر برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ معلوم کرنے پر آیا صدر ولادیمیر پیوٹن کو اس واقعے کی اطلاع دی گئی ہے، روس کے سرکاری ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس کے خفیہ ادارے انسداد دہشت گردی کے اقدام اور کارروائیوں سے متعلق صدر کو مستقل طور پر آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

روس نے 30 ستمبر کو شام میں فضائی حملے شروع کیے۔ اُس کا کہنا ہے کہ وہ داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کو ہدف بنا رہا ہے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روسی فضائی کارروائی کا 90 فی صد شام کے صدر بشار الاسد کو ہٹانے کی جدوجہد میں مصروف مخالفین کے گروہوں کو ہدف بنایا جارہا ہے،ناکہ دولت اسلامیہ یا القاعدہ سے وابستہ گروہوں کو۔

XS
SM
MD
LG