رسائی کے لنکس

روس کا آبدوز سے بین البراعظمی میزائل کا تجربہ


روسی آبدوز (فائل فوٹو)
روسی آبدوز (فائل فوٹو)

'بلاوا' نامی میزائل 8,000 کلو میٹر تک مار کر سکتا ہے اور یہ 10 جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

روس نے جوہری ہتھیار لے جانے والے ایک نئے بین البراعظمی میزائل کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل آبدوز سے فائر کیا جاسکتا ہے۔

ماسکو میں وزارت دفاع نے کہا کہ'بلاوا' نامی میزائل قطب شمالی میں بحیرہ بیرنٹس میں زیر آب سفر کرنے والی جوہری آبدوز سے جمعہ کو لانچ کیا گیا تھا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ میزائل پر نصب تجرباتی مواد روس کے مشرق بعید میں جزیرہ نما کم چٹکا میں اپنے ہدف پر جا پہنچا۔

'بلاوا' میزائل 8,000 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے اور یہ 10 جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بلاوا میزائل کو بنانے میں 2009ء سے کام ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے ہونے والے کئی تجربات ناکام ہو چکے ہیں۔

تاہم گزشتہ ماہ اس کے قابل استعمال ہونے کا اعلان کیا گیا اور یہ روس کے"ثلاثہ" جوہری دفاع کا ایک اہم جزو ہے ان میں وہ ہتھیار شامل ہیں جو زمین، سمندر اور فضا سے چلائے جا سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG