رسائی کے لنکس

روسی ہیلی کاپٹر سائبیریا میں گر کر تباہ، 9 افراد ہلاک


روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو ٹن بارودی مواد بھی لدا ہوا تھا جسے دریائوں پر جمی برف اڑانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

روس کا ایک ہیلی کاپٹر ملک کے برفیلے علاقے سائبیریا میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں حکام نے ہیلی کاپٹر میں سوار تمام نو افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

روس کی 'ایمرجنسی منسٹری' کے مطابق ہیلی کاپٹر میں وزارت کے اہلکار سوار تھے جو ایک امدادی مشن پر جارہے تھے۔

روسی خبر رساں ایجنسی 'ایتارتاس' کے مطابق ہیلی کاپٹر میں دو ٹن بارودی مواد بھی لدا ہوا تھا جسے دریائوں پر جمی برف اڑانے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

روسی حکام کے مطابق 'ایم آئی 8' ساختہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ روس کے صوبے ارکسک سے مل گیا ہے جب کہ ملبے سے کئی انسانی باقیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ حادثے میں کوئی فرد زندہ بچ پایا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ روس میں 'ایم آئی 8' ہیلی کاپٹر کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس کے باعث روسی ساختہ اس ہیلی کاپٹر کے تیکنیکی معیار کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

سوویت یونین کے دور میں ڈیزائن کیا جانے والا یہ ہیلی کاپٹر دنیا کے سب سے بڑے ملک کے دور دراز علاقوں تک افراد اور سامان کی منتقلی کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔
XS
SM
MD
LG