رسائی کے لنکس

روس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بتایا جاتا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر دور افتادہ وینکور کے تیل اور گیس کی فیلڈ پر کارکنوں کو لے کر جارہا تھا۔

روس کے مشرقی علاقے سائبیریا میں جمعرات کو ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو نے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روسی خبررساں ایجنسی نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایم آئی۔8 ہیلی کاپٹر کراسنویارسک کے قصبے اگارکا سے اڑا اور دریائے ینسیی کے کناروں سے دو کلومیٹر دور گر کر تباہ ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر دورافتادہ وینکور کے تیل اور گیس کی فیلڈ پر کارکنوں کو لے کر جارہا تھا جہاں صرف ہیلی کاپٹر یا موسم سرما میں منجمد دریا پر سے گزر کر ہی پہنچا جا سکتا ہے۔

اس آئل فیلڈ کا تعلق سرکاری تیل کی کمپنی راسنفٹ سے ہے اور اس کا کام اس کی ایک ذیلی کمپنی کے سپرد ہے۔

خبررساں ادارے نے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہےکہ اس واقعہ میں 10 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ۔

اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

XS
SM
MD
LG