رسائی کے لنکس

بیس برسوں میں پہلی بار روسی خلاباز کا امریکی راکٹ کے ذریعے خلائی اسٹیشن کا سفر


 اسپیس ایک کریو 5 کے خلاباز روس کی اینا ککینا : فوٹو اے پی۔ 5اکتوبر 2022
اسپیس ایک کریو 5 کے خلاباز روس کی اینا ککینا : فوٹو اے پی۔ 5اکتوبر 2022

یوکرین میں جنگ پر امریکہ اور روس کے درمیان کشیدگی کے باوجود ایک روسی خاتون خلا باز 20 برسوں میں پہلی بار، ناسا اور جاپانی خلابازوں کے ساتھ بدھ کے روز امریکی راکٹ کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے جا رہی ہیں۔

فلوریڈاسے ٹکرانے والے سمندری طوفان ایان کے باعث بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی جانب اسپیس ایکس کی فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ اور اب وہ ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے بدھ کی دوپہر کو روانہ ہونے کے 29 گھنٹو ؓ ں کے بعد جمعرات کو خلا میں تیرتی ہوئی بین الاقوامی خلائی لیبارٹری میں پہنچے گی۔

اس فلائٹ میں شامل جاپان کی خلائی ایجنسی کے خلاباز کوچی واکاتا پانچویں بار خلائی سفر کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ اس لانچ کےذریعے ہم فلوریڈا کے آسمان کو ہر ایک کے لیے تھوڑا سا روشن کر دیں گے۔

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پانچ ماہ کے اس مشن میں واکاتا کے ساتھ تین اور خلاباز بھی شریک ہیں جن میں ایک امریکی میرین کے کرنل نکول من اور قدیم امریکی نسل سے تعلق رکھنے والی نیوی کپیٹن جاش کیسیڈا ہیں جو زمین کے مدار میں چکر لگانے والی پہلی ایسی خاتون ہیں جن کا تعلق قدیم امریکی نسلی گروپ سے ہے، جب کہ اس خلائی سفر کی اگلی مسافر روس کی خلاباز اینا کیکینا ہیں، جو گزشتہ 20 برسوں میں کسی امریکی خلائی راکٹ سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن جانے والی پہلی روسی خلاباز ہیں،

خلابازوں کی یہ ٹیم مارچ تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر قیام کرے گی اور ان کی واپسی اپریل میں اس وقت ہو گی جب ان کی جگہ لینے والا امریکی اور اطالوی خلائی عملہ وہاں پہنچے گا،

ککینا روسی خلائی ایجنسی کی خلا باز ہیں جو ناسا کے فرینک روبیو کی جگہ لیں گی۔ وہ دو ہفتے قبل ایک سویوز راکٹ پر قزاقستان سے خلائی اسٹیشن گئے تھے۔اس سفر میں ان کے ساتھ دو خلاباز اور بھی تھے۔

اسپیس ایک کریو 5 کے خلاباز روس کی اینا ککینا ، جاپان کے جوش کساڈا نکولا من اور کوئچی وکاٹا : فوٹو اے پی 5اکتوبر 2022
اسپیس ایک کریو 5 کے خلاباز روس کی اینا ککینا ، جاپان کے جوش کساڈا نکولا من اور کوئچی وکاٹا : فوٹو اے پی 5اکتوبر 2022

روس کم ازکم 2024 تک اپنے خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کے لیے پر عزم ہے۔

روس کے ایک خلائی عہدے دار سرگئی کریکالوف نے اس ہفتے نامہ نگاروں کو بتایا تھاا کہ روس اس عشرے کے آخر میں مدار میں اپنا اسٹیشن تعمیر کرنا چاہتا ہے ، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایسا بہت جلد نہیں ہو گا اور اس لیے غالباً ہم اس وقت تک ناسا کے ساتھ پرواز کرتے رہیں گے۔

کاکینا زمین سے راکٹ کے ذریعے خلا کی جانب پرواز کرنےوالی پانچویں روسی خاتون ہیں ۔

اس خبر کا مواد ایسو سی ایٹڈ پریس سے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG