رسائی کے لنکس

روسی وزیرِ اعظم کا دورہٴ بھارت: دونوں ممالک کے درمیان اربوں ڈالر کے دفاعی معاہدے


ولادی میر پوتین
ولادی میر پوتین

روسی وزیرِ اعظم ولادی میر پوتین ایک روزہ دورے پر بھارت آئے ہوئے ہیں۔ نئی دہلی میں اُن کے مختصر قیام کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان ایک درجن سے زیادہ معاہدوں پر دستخط ہونے کی توقع ہے جن کی مجموعی مالیت 10ارب ڈالر ہے۔

اِن میں، چار ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے بھی شامل ہیں۔

پوتین جمعرات کو رات گئے دہلی پہنچے۔ اُن کے ہمراہ سینئر روسی وزرا اور اہل کاروں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی آیا ہے جس میں روس کے نائب وزیرِ اعظم، وزیرِ قانون اور وزیر اقتصادی ترقی بھی شامل ہیں۔

ولادی میر پوتین بھارت کی صدر پرتھیبا پاٹل سے ملاقات کر چکے ہیں بعد میں اُن کے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کے ساتھ مذاکرات ہونے والے ہیں، جِس کے بعد تمام اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

اِن میں دفاعی معاہدوں کے علاوہ شہری جوہری توانائی کے شعبے سے متعلق معاہدے بھی شامل ہیں۔

ایڈمرل گوشکوف نام کے بحری بیڑے کی مرمت اور تعمیرِ نو کے لیے پہلے ہی بھارتی حکومت نے دو ارب 35کروڑ ڈالر کے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

پوتین نے بھارت کو یقین دلایا ہے کہ نیوکلیئر ری ایکٹر کی تعمیر اور ایندھن کی سپلائی میں روس اُس کے ساتھ پورا تعاون کرے گا۔

XS
SM
MD
LG