رسائی کے لنکس

روسی صدراچانک شمالی کاکسس پہنچ گئے


دہشت گردی کے خلاف سخت کاررائی کی جائے: صدر

روسی صدر دمتری میدودیف نےجمعرات کو شمالی کاکسس کا دورہ کیا۔ وہاں انہوں نے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئے اقدامات کریں جو بہت سخت ہوں۔

ان کی یہ گفتگو جنوبی ریاست داغستان سے بذریعہ ٹیلی ویژن نشر کی گئی جہاں بدھ کے روز دو خود کش بمباروں نے کم سے کم 12 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

پیرکے روز ماسکو کے زیرزمیں ریلوے میں دو خود کش حملوں میں 39 مسافر ہلاک ہوئے تھے۔

عہدیداروں نے بتایا ہے کہ جمعرات کو داغستان میں کار بم حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ دونوں غالباً کار میں خانہ ساز بم لے جا رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG