رسائی کے لنکس

روسی سامان بردار جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا


فائل
فائل

پروگریس 62 کارگو طیارہ 2.8 ٹن سے زائد خوراک، ایندھن  اور رسد لے کر  منگل کو قزاقستان میں بائیکونور کوسمو ڈرون سے روانہ ہوا تھا

بغیر پائلٹ کے سفر کرنے والا روسی خلائی طیارہ بدھ کو کامیابی کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر اتر گیا۔

پروگریس 62 کارگو طیارہ 2.8 ٹن سے زائد خوراک، ایندھن اور رسد لے کر منگل کو قزاقستان میں بائیکونور کوسموڈرون سے روانہ ہوا تھا۔

آئی ایس ایس پر اس کی آمد سے پہلے خلائی اسٹیشن کے عملے کے اراکین اسکاٹ کیلی اور ٹم کوپرا مرمت کے کاموں کے لئے مدار کی لیبارٹری سے نکل کر باہر آئے اور تین گھنٹے تک اسٹیشن کے باہر ہی رہے۔

ان کا بنیادی مقصد خلائی اسٹیشن پر نصب متحرک ٹرانسپورٹر ریل کار کو چند سنٹی میٹر آگے بڑھانا تھا، تاکہ خلائی طیارے سے جڑنے میں آسانی پیدا کی جا سکے۔

XS
SM
MD
LG