رسائی کے لنکس

سبین محمود قتل کے خلاف مظاہرے، منفرد طریقہٴاحتجاج

مظاہروں کے ساتھ ساتھ تین تلوار کراچی پر سبین کی یاد میں ہر رات آٹھ بجے سے نو بجے تک شمعیں روشن کرنے کا سلسلہ بھی پابندی سے جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، منفرد طریقے سے ڈھول بجا کر بھی احتجاج کیا گیا

غیر سرکاری تنظیم ’ٹی ٹو ایف ‘کی سابق ڈائریکٹر سبین محمود کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جمعرات کی شام بھی ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں شہر سے تعلق رکھنے والی مختلف شعبوں کی نامور خواتین اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ مظاہروں کے ساتھ ساتھ تین تلوار کراچی پر سبین کی یاد میں ہر رات آٹھ بجے سے نو بجے تک شمعیں روشن کرنے کا سلسلہ بھی پابندی سے جاری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، منفر د طریقے سے ڈھول بجا کر بھی احتجاج کیا گیا۔

دیکھئے احتجاج سے متعلق کچھ تصاویر:

16x9 Image

وسیم صدیقی

Waseem A. Siddiqui reports for VOA Urdu Web from Karachi
XS
SM
MD
LG