رسائی کے لنکس

پاکستان میں فیس بک کی جلد بحالی


پاکستان میں فیس بک کی جلد بحالی
پاکستان میں فیس بک کی جلد بحالی

انٹرنیٹ کے استعمال کے ذریعے اپنے دوستوں سے رابطہ رکھنے یا پھر وِڈیو دیکھنے کے خواہشمند پاکستانی بہت جلد جزوی طور پر فیس بک اور یوٹیوب کی معروف ویب سائیٹس تک رسائی حاصل کرلیں گے۔

وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ کابینہ نے اِن دو ویب سائیٹوں پر مکمل بندش میں نرمی برتنے، اور آئندہ سائیٹس کے صرف قابلِ اعتراض حصوں پر قدغن لاگو کرنے کے بارے میں اُن کی تجویزمان لی ہے۔

رحمٰن ملک نے اِس فیصلے کا اعلان بدھ کے روز ‘ٹِوٹر’ پیغام رسانی کی معروف انٹرنیٹ سروس پر پوسٹ کیے گئے ایک مراسلے میں کیا۔

وزیرِ داخلہ نے ایک نامہ نگار کو بتایا کہ سماجی نیٹ ورکنگ کی ویب سائیٹ فیس بک اور یوٹیوب کی وِڈیو شیئرنگ سائیٹ تک چند روز کے اندر رسائی ممکن ہوجائےگی۔

مبینہ طور پر گستاخانہ مواد تقسیم کرنے، جس میں لوگوں کو پیغمبرِ اسلام کے خاکے پوسٹ کرنے کی دعوت دینا شامل ہے،کی وجہ سے پاکستان نے گذشتہ ہفتے فیس بک اور یو ٹیوب تک انٹرنیٹ کی رسائی بند کر دی تھی۔

لاہور کی عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم نامے میں حکومتی عہدے داروں سے کہا تھا کہ کم از کم 31مئی تک فیس بک تک رسائی پر بندش عائد کی جائے، جب عدالت اِس معاملے کی دوبارہ سماعت کرے گی۔

XS
SM
MD
LG