رسائی کے لنکس

اسلام آباد ’سیف سٹی‘ پروجیکٹ کا افتتاح


وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے اس منصوبے کے تحت اسلام آباد بھر میں مختلف مقامات پر تقریباً 18 سو سکیورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کے لیے ایک خصوصی مرکز بھی کیا گیا ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 'سیف سٹی پروجیکٹ' نامی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح پیر کو کر دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ملک میں اپنی نوعیت کے اس پہلے منصوبے کا افتتاح کیا۔

وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے اس منصوبے کے تحت اسلام آباد بھر میں مختلف مقامات پر تقریباً 18 سو سکیورٹی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کے لیے ایک خصوصی مرکز بھی کیا گیا ہے۔

یہ کیمرے نا صرف شہر کے اندرونی و بیرونی راستوں بلکہ شہر کے تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں میں نصب کیے گئے ہیں، جن کی مدد سے افراد اور گاڑیوں کی آمدورفت پر نطر رکھی جا سکے گی۔

پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سیف سٹی منصوبے کے افتتاح کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کہا کہ شہر میں امن و امان قائم کرنے کا یہ بہتر طریقہ ہے اور اس کے ذریعے اسلام آباد کے ہر کونے پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔

حکومت اس نوعیت کے منصوبے ملک کے دوسرے شہروں میں بھی بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کے لیے پہلے ہی شہر میں اہم شاہراہوں پر پولیس کی اضافی نفری کی تعیناتی کے علاوہ حکومت کے احکامات کے مطابق رینجرز اور پولیس کے اہلکار مشترکہ گشت بھی کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG