رسائی کے لنکس

ساحر لودھی، ٹی وی کے بعد فلم نگری میں قدم رکھنے کو تیار


ساحر لودھی کہتے ہیں کہ، ’میں ہمیشہ سے فلم کرنا چاہتا تھا۔ ٹی وی کی طرف تو میں حادثاتی طور پر آگیا اور بس پھر چل سو چل۔ میں نے ریڈیو پر عروج کے دور میں ٹی وی کیا اور اب کچھ نیا کرنے کے لئے فلم کررہا ہوں‘۔

ساحر لودھی کو لائیو شو کی میزبانی کرتے اور ایف ایم پر پروگرام کرتے تو آپ نے دیکھا اور سنا ہی ہو گا لیکن اب آپ بہت جلد انہیں ’سلوراسکرین‘ پر بھی اداکاری کرتے دیکھ سکیں گے۔

ذہانت، حاضر جوابی اور چارم کے ساتھ اپنا کام کرنے والے ساحر لودھی فلم ’موسم‘ میں نہ صرف اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا اظہار کریں گے بلکہ فلم کے پروڈیوسر بھی وہ خود ہی ہوں گے۔

ساحر کا کہنا ہے کہ،’میں ہمیشہ سے فلم کرنا چاہتا تھا۔ ٹی وی کی طرف تو میں حادثاتی طور پر آگیا اور بس پھر چل سو چل۔ میں نے ریڈیو پر عروج کے دور میں ٹی وی کیا اور اب کچھ نیا کرنے کے لئے فلم کررہا ہوں‘۔

ایک سوال کے جواب میں ساحر کا کہنا تھا کہ، ’آج کل ٹی وی اور ریڈیو پر غیر حاضری کی وجہ یہ ہے کہ اگر ہفتے میں پانچ دن لوگ مجھے دیکھتے رہیں گے تو فلم دیکھنے سینما ہالز میں کون آئے گا‘۔

ساحر کا زیادہ تر وقت آج کل لاہور ہاکی اسٹیڈیم میں گزرتا ہے جہاں وہ پنجاب یوتھ فیسٹول میں بطور یوتھ ایمبیسڈر اور میڈیا آرگنائزر کام کر رہے ہیں۔ ان ساری مصروفیات کے باوجود ساحر کا فوکس ان کی فلم ’موسم‘ سے جڑا ہوا ہے۔

فلم ’ موسم‘ کے بارے میں ساحر کا کہنا ہے کہ فلم کی کوالٹی پر میں کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ یہ عام لالی وُڈ، بالی وُڈ حتیٰ کہ ہالی وُڈ فلموں سے بھی ہٹ کر ہوگی۔ فلم رومینٹک ہے مگر اس کا ٹریٹمنٹ بالکل مختلف ہے‘۔

ڈیلی ایکسپریس ٹریبیون سے ایک موقع پر بات چیت کے دوران ساحر کا کہنا تھا، ’ان دنوں میں ہیروئن کی تلاش میں ہوں۔ زیادہ امکان یہ ہے کہ ہیروئن کا تعلق بھارت سے ہوگا۔ فلم کچھ مہینوں میں فلور پر چلی جائے گی۔ ’موسم‘ سے متعلق امید ہے کہ یہ پاکستانی سینما کے بدلتے رنگوں میں حسین اضافہ ہوگی‘ٓ۔

باپ اور بیٹے کے رشتوں سے گندھی فلم ’موسم ‘ کو ڈائریکٹ کریں گے ویٹرن اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر پرویز کلیم جبکہ فلم کی کاسٹ میں بہت سے نئے چہرے بھی شامل ہیں۔
XS
SM
MD
LG