رسائی کے لنکس

logo-print

سجاد علی کے نئے گانے ’ناخن‘ کی ویڈیو جاری


سجادعلی نے ایک بار پھر اپنے فینز کو اپنے نئے گانے” ناخن“ کی ویڈیو کی صورت میں خوشگوار سرپرائز دیا۔

پاکستانی سنگر سجاد علی کا نام موسیقی کے شائقین کے لیے کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ چھوٹی عمر سے گلوکاری کے مشکل میدان میں قدم رکھنے والے سجادعلی نے گانے کی میوزک ویڈیوجاری کرنے کا ٹرینڈ پاکستان میں متعارف کرایا اوراب بھی سجاد علی کے فینز کوان کے ہرنئے گانے کا انتظارہوتا ہے۔

سجادعلی نے ایک بار پھر اپنے فینز کو اپنے نئے گانے ”ناخن“ کی ویڈیو کی صورت میں خوشگوار سرپرائز دیا۔ بہت سے ہٹ گانے اپنے کریڈٹ پر رکھنے والے سجاد علی کے نئے گانے کی ویڈیو 27 مارچ کو باقاعدہ طور پر ریلیز ہوئی لیکن پرستاروں کواہمیت دینے والے سجاد علی نے 24 مارچ کو اپنے فیس بک پیج پر ویڈیو پیغام میں ”ناخن“ کی خوشخبری سنائی اوراس کے دوگھنٹے بعدگانے کی آڈیو بھی اپ لوڈ کردی۔

سجاد علی نے ”ناخن“ سے متعلق وائس آف امریکہ کو بتایا کہ” گانے کے پروڈیوسر، رائٹر اور کمپوزر وہ خود ہیں۔ ویڈیو میں محبت کو کھو دینے کی بے بسی اور رشتوں کی بے چارگی جیسے احساسات کی عکاسی کی گئی ہے۔“

اسے ڈائریکٹ کیا ہے زا علی نے اور ویڈیو میں سجاد علی کی کواسٹار ہیں رابعہ بٹ۔ محبت میں آنے والی دوریاں اورجذباتی اتارچڑھاوٴ سے سجی ’ناخن‘ کی ویڈیو کا انجام مثبت ہے جس میں محبت کرنے والوں کی غلط فہمیوں کودورہوتے دکھایا گیا ہے۔

سجادعلی کویقین ہے کہ ’ناخن‘ اوراس کی ویڈیو کو بھی ان کے پرانے گانوں کی طرح میوزک لوررز بھرپور انداز میں پذیرائی بخشیں گے۔

XS
SM
MD
LG