واشنگٹن —
ممتاز اینکر سلیم صافی کی جانب سے یہ خبر دیئے جانے کے بعد کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنے دور میں وزیر اعظم ہاؤس میں اپنے ذاتی اخراجات خود ادا کیا کرتے تھے سوشل میڈیا میں ان کے خلاف ایک باقاعدہ مہم شروع ہوگئی ہے جس کے لئے وہ پی ٹی آئی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔
وائس آف امریکہ کے قمر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک مربوط مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد آیئندہ چند روز میں سامنے آ جائے گا۔
ادھر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے وائس آ ف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی واضح انداز میں تردید کی کہ ان کی جماعت یا اس کی حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل ہے۔
پیش خدمت ہے رپورٹ: