رسائی کے لنکس

بہن کی شادی پر سلمان خان کی طرف سے 16 کروڑ کا تحفہ


سلمان خان کی بہن ارپیتا خان اور ان کے دیرینہ دوست آیوش شرما سدا کے لئے ایک ہوگئے۔ یہ شادی متعدد حوالوں سے ہمیشہ یاد رہے گی۔ اسے مزید یادگار بنانے کے لئے سلمان خان نے ارپتا کو 16کروڑ روپے مالیت کا انتہائی مہنگا فلیٹ بطور تحفہ دیا ہے

بھارتی میڈیا میں پچھلے کئی دنوں سے جس حسیں شام کے چرچے تھے اور جس کا سب کو انتظار تھا وہ آخر کار منگل کو حیدرآباد دکن کے مہنگے ترین ہوٹل ’فلک نما پیلس‘ میں سج گئی۔

سلمان خان کی بہن ارپیتا خان اور ان کے دیرینہ دوست آیوش شرما سدا کے لئے ایک ہوگئے۔ یہ شادی متعدد حوالوں سے ہمیشہ یاد رہے گی۔ اسے مزید یادگار بنانے کے لئے سلمان خان نے ارپتا کو 16کروڑ روپے مالیت کا انتہائی مہنگا فلیٹ بطور تحفہ دیا ہے۔

فلیٹ ممبئی کے پوش علاقے کارٹر روڈ پرواقع ہے جو ’ٹیرس فلیٹ‘ کہلاتا ہے۔ یہاں سے ممبئی کا شاندار نظارہ کیا جا سکتا ہے۔

فلیٹ کی ایک اورخاص بات یہ ہے کہ یہ سلمان خان کی رہائش گاہ ’گلیکسی اپارٹمنٹ‘ سے صرف پانچ منٹ کی ڈرائیو پر ہے۔ سلمان ارپیتا کو خودسے زیادہ دور نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئے فلیٹ بھی قریبی علاقے میں خریدا ہے۔

بھارتی صدر و وزیراعظم بھی مدعو
’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق، شادی میں شرکت کے لئے بلائے گئے مہمانوں کی فہرست میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی، وزیراعظم نریندی سنگھ مودی اور بگ بی امیتابھ بچن سمیت ملک کی درجنوں معروف شخصیات شامل ہیں۔

سلمان کے روایتی حریف شاہ رخ کی شرکت
روایتی طور سلمان خان کے حریف سمجھے جانے والے شاہ رخ خان نے بھی گزشتہ روز سنگیت کی رسم میں شرکت کی جس کی میڈیا نے بھرپورکوریج کی۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ کارڈ ملتا یا نہیں، ارپیتا کی شادی میں ،میں شرکت ضرورکرتا کیونکہ میں اسے اپنی چھو ٹی بہن سمجھتا ہوں۔

ہوٹل کا کرایہ ایک کروڑ روپے یومیہ
ارپیتا خان کی شادی کے سلسلے میں فلک نما پیلس کو پانچ دن کے لئے بک کیا گیا ہے اور ہر دن کا کرایہ ایک کروڑ روپے ہے۔

اب یہ بتانے کی ضرورت تو نہیں کہ یہ شاندار انتظام بھی ’سلوبھائی‘ کا ہی ہے کیوں کہ وہ ہرلحاظ سے اس تقریب کویادگار بنانا چاہتے ہیں۔

ارپیتا خان ۔۔سلمان کی سوتیلی بہن
سلمان خان کے والد سلیم خان مصنف ہیں۔ ’شعلے‘ جیسی بے شمار فلموں کی کہانیاں ان کے کریڈیٹ پر ہیں۔ ارپیتا کو سلیم اور ان کی پہلی بیوی سلمیٰ نے بچپن میں ہی گود لے لیا تھا۔ ارپیتا کی اصل ماں بے گھر تھیں اور ممبئی کی ایک فٹ پاتھ پر ہی ان کا انتقال ہوا تھا۔ انتقال کے وقت ارپیتا بہت رو رہی تھی۔ سلیم اور سلمیٰ سے ارپیتا کا رونا دیکھا نہیں گیا اور انہوں نے نہ صرف ارپیتا کو گود لے لیا بلکہ اپنی دیگر اولاد کی طرح ہی اس کی پرورش بھی کی۔

’انڈیا ٹوڈے‘ کی ایک پورٹ کے مطابق، ارپیتا نے لندن سے تعلیم حاصل کی ہے جبکہ وہ اس وقت ممبئی کی ایک کمپنی میں انٹیرئیر ڈیزائنر ہیں۔ انہیں فلموں اور گلیمر سے کوئی دلچسپی نہیں۔

ان کے شوہر آیوش شرما دہلی میں اپنا خاندانی بزنس سنبھالتے ہیں۔ انہیں فلموں میں اداکاری کرنا پسند ہے۔

XS
SM
MD
LG