رسائی کے لنکس

تاثیر کے قاتل کے بھائی اور والد گرفتار


سلمان تاثیر کا مبینہ قاتل ملک ممتاز حسین قادری پولیس کی تحویل میں۔
سلمان تاثیر کا مبینہ قاتل ملک ممتاز حسین قادری پولیس کی تحویل میں۔

پنجاب پولیس نے گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے مبینہ قاتل ملک ممتاز حسین قادری کے چار بھائیوں اور والد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ ممتاز قادری نے منگل کو اسلام آباد کے ایک ریسٹورینٹ کے باہر سلمان تاثیر کو گولیوں کی بوچھاڑ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ واردات کے فورا بعد گرفتاری پر مبینہ قاتل نے ٹی وی کیمروں کے سامنے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ہوئے دعوی کیا کہ اس نے سلمان تاثیر کو پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے جرم میں ہلاک کیا۔

XS
SM
MD
LG