رسائی کے لنکس

سلمان خان، ٹی وی پروگرام کی ایک قسط کا معاوضہ ڈھائی کروڑ روپے


سلمان خان، ٹی وی پروگرام کی ایک قسط کا معاوضہ ڈھائی کروڑ روپے
سلمان خان، ٹی وی پروگرام کی ایک قسط کا معاوضہ ڈھائی کروڑ روپے

لیجئےسلمان خان کی فلم‘ دبنگ’بھی کامیاب ہوگئی اوران کا ‘بگ باس فور’بھی!! سنا ہے کہ ان کامیابیوں کے بعد سلمان خان نے ایک اور ٹی وی گیم شو ‘دس کا دم’ کے نئے سیشن کے لئے نئی شرطیں رکھ دی ہیں۔ اِس پروگرام کی ایک قسط میں کام کرنے کے لئے سلمان خان نے ڈھائی کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے۔

سلمان خان کی اگر یہ شرط مان لی گئی تو پروگرام ‘دس کا دم’کی ایک قسط کے معاوضے میں یہ پچاس فی صد اضافہ ہوگا۔ اب تک سلمان خان ‘دس کا دم’ کی ایک قسط میں کام کرنے کے ایک کروڑ 65 لاکھ روپے لیتے ہیں۔

سلمان خان، ٹی وی پروگرام کی ایک قسط کا معاوضہ ڈھائی کروڑ روپے
سلمان خان، ٹی وی پروگرام کی ایک قسط کا معاوضہ ڈھائی کروڑ روپے

اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ سلمان خان کو اسی پروگرام کے سیزن ون کی ایک سو چار قسطوں میں کام کا معاوضہ 89 کروڑ روپے اداکیا گیا تھا۔ بھارت کے ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم صرف میڈیا کو بتانے کے لئے تھی جبکہ اصل میں سلمان کو اس سے زیادہ معاوضہ دیا گیا تھا۔

سلمان خان کی نئی ڈیمانڈ کو دیکھا جائے تو یہ بگ باس فور سے بھی زیادہ ہے۔ بگ باس فور میں انہیں ایک قسط کے دو کروڑ روپے ملتے تھے۔ اب تو تسلیم کر ہی لیجئے کہ سلمان اپنی شہرت کا پورا پورا فائدہ اٹھارہے ہیں۔

اب آیئے چلتے چلتے یہ بھی پتا کرلیں کہ اکشے کمار ٹی وی پروگرام ماسٹر شیف اور خطروں کے کھلاڑی کے ایک پروگرام میں کام کرنے کے لئے کتنا معاوضہ لیتے تھے۔ تو نوٹ کرلیجئے ان کا معاوضہ فی قسط ڈیڑھ کروڑ روپے جبکہ پریانکا چوپڑا کا معاوضہ پچاس سے ساٹھ لاکھ روپے ہے۔ شاہ رخ خان نے پروگرام ‘کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں’ میں کام کرنے کا فی قسط ایک کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا۔

منیشا لامبا ۔۔۔بھی ‘بھیجا فرائی’کریں گی ۔۔۔!!

منیشا لامبا ۔۔ہندی فلموں کی ایسی اداکارہ جو خود کو ہر دل عزیز بنانے کی کوششوں میں اب تھک چلی ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اب وہ لائٹ فلمیں کررہی ہیں۔ ان کی جو فلم اب تک کامیاب رہی ہے وہ ہے۔۔۔بھیجا فرائی!!اب سنا ہے کہ اس کا دوسرا پارٹ ریلیز ہونے والا ہے ‘بھیجا فرائل 2. ’، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ان کی پہلی فلم کا سیکوئل ہے ۔

‘بھیجا فرائی 2.’ میں اپنے کردار کے حوالے سے منیشا کا کہنا ہے کہ اس میں میرا کردار پہلی فلم سے مختلف ہے۔ بہت زیادہ مختلف نہیں لیکن بالکل پہلے جیسا بھی نہیں۔ ہاں اس فلم میں پہلی فلم کا فلیور ملے گا لیکن دونوں کا لک ایک دم الگ ہے۔

آنے والی فلم ‘ہم تم اور شبانہ’ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ ایک رومینٹک مووی ہے جس میں میں شبانہ کا لیڈ رول پلے کررہی ہوں۔ یعنی مرکزی کردار ادا کررہی ہوں۔ فلم میں میرے ساتھ تشار کپور اور شییش تل پڑے ہیں۔ یہ بہت لائٹ موڈ کی فلم ہے۔ اس فلم میں کام کرکے مجھے احساس ہوا کہ سیریل مووی کے مقابلے میں لائٹ موڈ کی فلم میں کام کرنا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں منیشا نے انکشاف کیا کہ فلموں میں آنے سے پہلے میں صحافی بننا چاہتی تھی ۔ میں بہت سی رومینٹک کہانیاں لکھ چکی ہوں ۔ میری کہانیوں میں رومانس سے جڑی وہ تمام باتیں ہوتی ہیں جس کے خواب ہر ٹین ایج لڑکی دیکھتی ہے۔ میں تسلیم کرتی ہوں کہ پیار اور رومانس کے سہارے خواتین زندگی کو بہت خوب صورت بنادیتی ہیں۔

فرصت کے اوقات کے حوالے سے منیشاء کا کہنا ہے کہ وہ فرصت کے اوقات دوستوں کے ساتھ باتیں کرنے، فلم دیکھنے اور دیر تک سونے میں گزارتی ہیں۔ ‘اس کے علاوہ مجھے پڑھنے اور گھومنے کا بھی شوق ہے۔ میرے خیال میں اپنے بزی شیڈول میں سے اگر آپ اپنی پسندیدہ چیزوں کے لئے وقت نہیں نکال پاتے تو آپ کی زندگی بالکل بے مزہ اور پھیکی ہے’۔

اکشے کھنہ اپنے والد ونود کھنہ سے حسد کرنے لگے

فلم انڈسٹری میں اپنے زوربازو اور صلاحیت کے بل پر کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کرنے والے اداکار اکشے کھنہ اپنے ہی والد ونود کھنہ سے حسد کرنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میرامقابلہ کبھی بھی میرے پاپا سے نہ کیا جائے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ آج بھی لڑکیاں ان کے پاپا پر جان چھڑکتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے پاپا سے نہیں ان کے بالوں سے حسد ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کھنہ کے بال انہیں خیر باد کہہ چکے ہیں جبکہ ونود کھنہ کے سر پر ابھی بھی بال موجود ہیں، جس پر اکشے کو ونود سے حسد ہے۔


XS
SM
MD
LG