رسائی کے لنکس

صنم سعید بھی بالی وڈ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں


'زندگی گلزار ہے‘ کی شاندار کامیابی سے بھارتی فینز کے دلوں میں گھرکرنے والی صنم سعید کا کہنا ہے کہ ’پاکستان اور بھارت کے درمیان فاصلے کم کرنے اور دلوں کو قریب لانے کے لئے بالی وڈ میں قدم رکھوں گی‘

ٹی وی اسکرین پر اپنی منجھی ہوئی اداکاری سے چھوٹی عمر میں بڑا نام بنانے والی، صنم سعید اب بالی وڈ میں اینٹری دینے کے لئے تیار ہیں۔ لیکن، اسٹائل سے۔۔

'زندگی گلزار ہے‘ کی شاندار کامیابی سے بھارتی فینز کے دلوں میں گھرکرنے والی صنم سعید کا کہنا ہے ’پاکستان اور بھارت کے درمیان فاصلے کم کرنے اور دلوں کو قریب لانے کے لئے بالی وڈ میں قدم رکھوں گی۔ لیکن، اس کے ساتھ ہی اسکرپٹ کا جاندار ہونا بھی ضروری ہے، تاکہ میں اپنی فنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کر سکوں۔۔‘

ایک ملاقات میں صنم سعید نے کہا: ’میں اپنے کام کے ذریعے بالی وڈ میں اپنی پہچان، اپنا مقام بنانا چاہتی ہوں۔ لیکن، کسی ایجنٹ کے ذریعے نہیں۔۔میں چاہتی ہوں بالی وڈ فلم میکرز میرا کام دیکھ کر میراانتخاب کریں۔‘

صنم سعید سے جب ان کے بالی وڈ فیورٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو صنم کا جواب تھا: ’مجھے شبانہ اعظمی، تبو اور ودیا بالن پسند ہیں، کیونکہ ان کے ادا کئے گئے کردار حقیقی محسوس ہوتے ہیں۔‘

رومینس کے بارے صنم نے بتایا ’زندگی گلزار ہے‘ کی ہیروئن کی کشف کی طرح وہ بھی عام زندگی میں بالکل بھی رومینٹک نہیں۔

ماڈل، ویڈیو جوکی اور تھیٹر کی دنیا میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے والی صنم سعیدجن کے کریڈٹ پر ’میرا نصیب‘، ’کدورت‘ اور ’زندگی گلزار ہے‘ جیسی سپرہٹ سیریلز موجود ہیں۔ انہیں آپ بہت جلد پاکستانی فلم ’ماہ میر‘ میں بھی دیکھ سکیں گے۔

XS
SM
MD
LG