رسائی کے لنکس

ویسٹ ورجینیا میں سینڈرز نے ہلری پر فتح حاصل کر لی


برنی سینڈرز
برنی سینڈرز

ریپبلکنز کی نامزدگی کے لیے دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ متوقع طور پر ویسٹ ورجینیا اور نیبراسکا کے پرائمریز میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹس کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے کوشاں سینیٹر برنی سینڈرز نے ویسٹ ورجینیا کے پرائمری میں سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کو شکست دے دی ہے۔

ورمونٹ سے سینیٹر سینڈرز نے 53 جب کہ ہلری کلنٹن کو 36 فیصد ووٹ حاصل ہوئے اور توقع ہے کہ سینڈرز مزید 13 مندوبین کی حمایت سمیٹنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

لیکن اس کے باوجود وہ اپنی حریف ہلری سے مندوبین کی حمایت کے حوالے سے خاصے پیچھے ہیں۔ ہلری کے پاس 2235 حمایت ہے جب کہ سینڈرز کے حامی مندوبین کی تعداد 1464 ہے۔

رواں سال کے اوائل میں ہلری کلنٹن نے ایک بیان دیا تھا کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئیں تو وہ ویسٹ ورجینیا " کے بہت سی کوئلہ کمپنیوں اور کارکنوں کو اس کاروبار سے نکال دیں گی۔" ان کے اس موقف پر مقامی لوگ خاصے برہم ہوئے۔

کوئلے انحصار سے یہاں آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے لیکن ویسٹ ورجینیا کی صنعت اور معیشت کے بڑے حصے کا دارومدار کوئلے پر ہی ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی ہلری نے ویسٹ ورجینیا کے ووٹرز سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ "میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں وہ سب کچھ کروں گی جس سے ان لوگوں کی مدد ہو سکے جو کوئلے پر انحصار کم کرنے کی وجہ سے متاثر ہوئے۔"

ادھر ریپبلکنز کی نامزدگی کے لیے دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ متوقع طور پر ویسٹ ورجینیا اور نیبراسکا کے پرائمریز میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ٹرمپ کے دونوں حریفوں ٹیڈ کروز اور جان کاسیچ نے گزشتہ ہفتے نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG