رسائی کے لنکس

ثانیہ مرزا کی بہن کا رشتہ کرکٹر اظہر الدین کے بیٹے سے طے


ثانیہ مرزا نے اپنی بہن سے متعلق افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انعم مرزا کی رواں سال دسمبر میں اسدالدین سے شادی ہورہی ہے۔ (فائل فوٹو)
ثانیہ مرزا نے اپنی بہن سے متعلق افواہوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انعم مرزا کی رواں سال دسمبر میں اسدالدین سے شادی ہورہی ہے۔ (فائل فوٹو)

بھارت کی نامور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اُن افواہوں کی تصدیق کی ہے کہ، ان کی چھوٹی بہن انعم مرزا بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرالدین کے صاحبزادے سے شادی کر رہی ہیں۔

بھارتی نشریاتی ادارے 'ٹائمز آف انڈیا' سے بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ ان کی بہن رواں سال دسمبر میں شادی کر رہی ہیں۔

اُن کے بقول، وہ پیرس میں انعم کی بیچلر ٹور مکمل کر کے واپس بھارت پہنچی ہیں اور بہت پرجوش ہیں۔

انعم کی اظہر الدین کے صاحبزادے اسدالدین سے شادی کی افواہیں اُس وقت گردش کرنے لگی تھیں۔ جب ثانیہ مرزا نے انعم اور اسد کی ایک ساتھ تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس پر 'فیملی' لکھا تھا۔

اظہرالدین بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز ہیں اور وہ 47 ٹیسٹ اور 174 ایک روزہ میچز میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

چھپن سالہ اظہرالدین کے دو صاحبزادے اسد الدین اور ایاز الدین ہیں۔ جب کہ ثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا پیشے کے اعتبار سے فیشن انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی 2010 میں ایک کرکٹر سے شادی کی تھی۔ اُن کے خاوند شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رہ چکے ہیں اور وہ اب بھی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG