رسائی کے لنکس

ثانیہ مرزا کی منگنی ٹوٹ گئی


ثانیہ مرزا کی منگنی ٹوٹ گئی
ثانیہ مرزا کی منگنی ٹوٹ گئی

بھارت کی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کی منگنی ٹوٹ گئی ہے ۔ گذشتہ سال سہراب مرزا سے اُن کی منگنی طے پائی تھی، سہراب اور ثانیہ نہ صرف پرانے دوست تھے بلکہ دونوں خاندانوں کے بھی برسوں سے قریبی تعلقات تھے۔

ثانیہ کے والد نے عمران مرزا نے کہا ہے کہ منگنی ختم ہونے سے دونوں خاندانوں کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔ تقریباً دو ہفتے قبل ثانیہ مرزا نے اعلان کیا تھا کہ وہ شادی کے بعد ٹینس کو خیرباد کہہ دیں گی تاہم اُنھوں نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

بھارت کی سب سے مشہور ٹینس کھلاڑی ثانیہ 2007ء میں عالمی درجہ بندی میں 27 نمبر پر آگئی تھیں تاہم وہ خواتین ٹینس کھلاڑیوں میں 56 نمبر پر ہیں۔ گذشتہ سال مہیش بھوپتی کے ساتھ آسٹریلین مکسڈ ڈبلزجیت کروہ گرینڈ سلَیم جیتنے والی ملک کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی تھیں۔

XS
SM
MD
LG