رسائی کے لنکس

سعودی عرب: سفارت کار کو القاعدہ کے جنگجوؤں نے اغواء کیا


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

سعودی عرب نے کہا ہے کہ القاعدہ نے اس کے ایک سفارت کار کے اغواء کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اُن کی رہائی کو اپنے ساتھیوں کی حوالگی سے مشروط کیا ہے۔

سعودی سفارت کار کو گزشتہ ماہ یمن سے اغواء کیا گیا تھا اور حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے جنجگوؤں نے ٹیلی فون کے ذریعے یمن میں سعودی سفارت خانے سے رابطہ کرکے دعویٰ کیا کہ سفارت کار ان کے قبضے میں ہے۔

اغواء کاروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر سعودی عرب میں زیرحراست ان کے ساتھیوں کو رہا اور تاوان کی رقم نا دی گئی تو وہ سفارت کار کو ہلاک کر دیں گے۔

مسلح افراد نے سعودی سفارت کار کو 28 مارچ کو یمن کے ساحلی شہر عدن میں ان کے گھر کے باہر سے اغواء کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG