رسائی کے لنکس

زیرحراست امریکی شہریوں کے خلاف عدالت میں گواہوں کی پیشی


زیرحراست امریکی شہریوں کے خلاف عدالت میں گواہوں کی پیشی
زیرحراست امریکی شہریوں کے خلاف عدالت میں گواہوں کی پیشی

سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پاکستان میں دہشت گردی کے الزام میں قید پانچ امریکی شہریوں کے مقدمے میں استغاثہ نے ہفتے کو نو گواہ پیش کیے جن میں سب سے اہم سرگودھا کے ضلعی پولیس افسر ڈاکٹر عثمان انور تھے جنہوں نے گذشتہ برس ان امریکی شہریوں کی گرفتاری میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

وکیل صفائی بیرسٹر حسن کھچیلا نے وائس آف امریکہ کے ساتھ انٹرویو میں بتایا کہ ڈی پی او عثمان انور نے جرح کے دوران تسلیم کیا کہ ان افراد کو گرفتار کرنے کے بعد ابتدائی دنوں میں وہ میڈیا سے غلط بیانی کرتے رہے ہیں۔

استغاثہ کے وکیل ندیم اکرم چیمہ نے بتایا کہ سرگودھا کے ضلعی پولیس افسر نے محض یہ تسلیم کیا تھا کہ وہ زیرحراست امریکی شہریوں کی سکیورٹی کے پیش نظر بعض اطلاعات میڈیاکوغلط فراہم کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ دہری شہریت رکھنے والے ان پانچوں امریکی نوجوانوں کا تعلق ریاست ورجینیا سے ہے اور انھیں گذشتہ دسمبرمیں سرگودھا کے ایک گھر سے گرفتار کیا گیا تھا ۔

XS
SM
MD
LG