رسائی کے لنکس

فرانسیسی انجینئرز کی ہلاکت ، صدر سرکوزی سے بیانِ حلفی لینے کا مطالبہ


فرانسیسی انجینئرز کی ہلاکت ، صدر سرکوزی سے بیانِ حلفی لینے کا مطالبہ
فرانسیسی انجینئرز کی ہلاکت ، صدر سرکوزی سے بیانِ حلفی لینے کا مطالبہ

پاکستان میں آٹھ سال قبل بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی انجینئر ز کے اہل خانہ نے فرانس کے صدر نکولس سرکوزی سے حکومتی بدعنوانی کے الزامات اور ہلاکتوں میں ملوث ملزمان کے حوالے سے بیانِ حلفی لینے کا مطالبہ کیاہے۔

لواحقین کے وکیل نے تفتیشی اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ صدر سرکوزی سے پاکستان کو اسلحے کی خریداری میں ملنے والے کمیشن کے بارے میں دریافت کریں ۔ سرکوزی سابقہ دور حکومت میں وزیر بجٹ تھے۔

تفتیشی اہلکار اس بات کے شواہد تلاش کررہے ہیں کہ کہیں سن 2002ء کے کراچی بم دھماکے میں مارے گئے گیارہ فرانسیسی انجینئرز اور متعدد پاکستانیوں کی ہلاکت اس وقت کے فرانسیسی صدر یاک شیراک کی جانب سے اسلحہ کی خریداری میں ادا کئے جانے والے کمیشن کو روکنے کا رد عمل تو نہیں۔

اہل خانہ یاک شیراک اور ان کے قریبی ساتھی ڈومینک ڈی ولیپاں سے بھی شواہد چاہتے ہیں۔ اگرچہ سرکوزی نے ابھی تک اس معاملے میں خاموشی اختیار کی ہے تاہم وہ بم حملے اور سیاسی رشوت سے کسی بھی قسم کے رابطے کو مسترد کرچکے ہیں۔

فرانسیسی قوانین کے مطابق صدر کی حیثیت سے سرکوزی کو کسی بھی قسم کی گواہی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG