رسائی کے لنکس

سعودی عرب، خلیجی ممالک دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہے ہیں، وکی لیکس


سعودی عرب، خلیجی ممالک دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہے ہیں، وکی لیکس
سعودی عرب، خلیجی ممالک دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہے ہیں، وکی لیکس

وکی لیکس کی جانب سے سامنے آنے والے نئے انکشافات میں کہا گہا ہے کہ سعودی عرب اوربعض خلیجی ممالک متعدد دہشت گرد گروپوں کی مالی معاونت کررہے ہیں۔ وکی لیکس نے یہ انکشافات امریکی سفارت خانوں کی جانب سے واشنگٹن بھیجے جانے والے تاروں کے حوالے سے کئے ہیں۔

قاہرہ میں وائس آف امریکا کے نمائندے ایڈورڈ یرانین کے مطابق واشنگٹن روانہ کئے جانے والے مراسلات میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر مالی معاونت حج کے دوران دی جاتی ہے کیوں کہ ان دنوں مالی معاملات پر نظر رکھنا نہایت مشکل امر ہے۔

وکی لیکس کا کہنا ہے کہ القاعدہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو سب سے زیادہ مالی معاونت سعودی عرب سے ملتی ہے۔ وکی لیکس نے اخباری اطلاعات کے حوالے سے کہا ہے کہ خفیہ دستاویزات میں اس معاملے پر بھی انگلی اٹھائی گئی ہے کہ متعدد خلیجی ریاستیں جن میں قطر اور کویت بھی شامل ہیں، دہشت گرد گروپوں کو رقم فراہم کرنے والوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہیں۔

ادھر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب القاعدہ، طالبان اور حماس سمیت دیگر دہشت گردگروپو ں کی مالی معاونت کررہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ رمضان اور حج کے دنوں میں سالانہ لاکھوں ڈالر امداد جمع ہوتی ہے جو دہشت گرد گروپو ں کو پہنچا دی جاتی ہے۔

برطانیہ کی ایسیٹر یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر عمر اشور کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی حمایت کے سلسلے میں سعودی حکومت کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔

XS
SM
MD
LG