رسائی کے لنکس

انٹرپول کو مطلوب سعودی دہشت گرد نے ہتھیار ڈال دیے


سعودی عرب نے کہا ہے کہ ملک میں القاعدہ کےسب سےنمایاں مطلوب رُکن نے اپنے آپ کو سعودی حکام کے حوالے کردیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ خالد القہتانی نے حکام سے رابطہ کرکے گزارش کی کہ اُنھیں ملک واپس ہوئے اور ہتھیار ڈالنے کی اجازت دی جائے۔

گذشتہ دہائی سے ملک بھر میں ہونے والے حملوں کی لہر کے بعد سعودی حکام القاعدہ کے ارکان کی تلاش میں رہے ہیں۔

سعودی ترجمان نے بتایا کہ القاعدہ کے مطلوب رکن نے اپنے خاندان سے ملاقات کی اور جب اُن کا مقدمہ عدالت کے سامنے پیش ہوگا، حکام اُن کے ہتھیار ڈالنے کے معاملے کو ذہن میں رکھتیں گے۔
قہتانی القاعدہ کے پہلے دہشت گرد ہیں جنھوں نے امریکی خصوصی فورسز کے ہاتھوں القاعدہ کے سرغنے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد اپنے آپ کو حکام کے حوالے کیا ہے۔

وہ القاعدہ کے 47ویں سعودی شہری ہیں جو ملک سے باہر رہتے رہے ہیں اور سعودی عرب کو مطلوب تھے۔

XS
SM
MD
LG